لاہور(خصوصی نامہ نگار) نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی اور انجمن اشاعت دین اسلام کی انسانیت کی خدمت کے پیش نظر راشن تقسیم کرنے کا عمل جاری ،گزشتہ روز تک 32سو گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے ،اس موقع پر سرپرست اعلی پیر بشیر احمد یوسفی کاکہنا تھاکہ وہ پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں حکومت پاکستان کی جانب سے بتائی جانے والی حتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اللہ کی بارگاہ میں توبہ کریں۔ان کاکہنا تھاکہ نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی و انجمن اشاعت دین اسلام کی جانب سے ابتک غریب اور بے روزگارہونے والے32سو گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے۔
اور ملکی حالات کے پیش نظر وبا پر قابو پانے تک سوسائٹی کی جانب سے انشااللہ لوگوں کی مدد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ پیر بشیر احمد یوسفی نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ ہر پاکستانی جہاں احتیاطی تدابیر اپنائے وہیں اپنے اطراف میں موجود لوگوں کا خیال رکھے تاکہ غریب ،بے روز گار اور مجبور افراد کی مد د کا سلسلہ جاری رہے۔