ڈکیتی کی 7 وارداتیں: شہری لاکھوں روپے نقدی‘ سامان سے محروم

Apr 26, 2020

لاہور(نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں راشد کے گھر سے 6 لاکھ روپے مالیت، اچھرہ میں ارشادکے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت، ستوکتلہ کے علاقہ میں مسرور اور اس کی فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت، گلشن راوی میں علی اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت، رائے ونڈ میں عصمت اور اس کی فیملی سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت، کاہنہ میںرب نواز اور فیملی سے 2لاکھ روپے مالیت، شادباغ میں توقیر اور فیملی سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ جبکہ راہزنی کی5 وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے گئے۔ چوروں نے شادمان اور فیکٹری ایر یا کے علاقوں سے دو کاریں جبکہ مناواں، نولکھا، شاد باغ ماڈل ٹائون اور شیرا کوٹ کے علاقوں سے پانچ موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

مزیدخبریں