لاہور(نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی میں توسیع کر دی گئی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 9 مئی تک ہو گی۔ بزرگ‘ خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین کو استثنیٰ ہو گا۔