کھڈیاں خاص(نامہ نگار)تحریک انصاف قصورکے ضلعی جنرل سیکرٹری سردار علی جاوید ڈوگر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت محدود وسائل کے باوجود کروناوبا سے پیداہونیوالے مسائل پرقابوپانے کیلئے کوشاں ہے۔کروناوبا کے نتیجہ میں معیشت پربدترین دبائوکے باوجود وفاقی حکومت کی ترجیحات اوراصلاحات کومعاشرے کے مختلف طبقات نے سراہا ہے۔ اس نازک وقت میں ارباب اقتدار کی ٹانگیں کھینچنے والے اپنارویہ تبدیل کریں۔