رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)شیعہ سپریم کونسل پنجاب کے مرکزی صدربابرزمان نے کہاہے کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں امت مسلمہ کروناوائرس کے خاتمے کے لیے دعاکریں، کاروباری بندشوں سے مشکلات کاشکارمفلوک الحال غریب انسانیت کوغذائی قلت سے بچانے کے لیے اپناکرداراداکیاجائے، مصیبت کی اس گھڑی میں تمام صاحب ثروت انسان آگے بڑھیں اوراللہ کے دیئے ہوئے مال سے خرچ کریں اورانسانیت کے لیے آسانیاں پیداکی جائیں تاکہ یہ غم اوردکھ کی فضاء ٹل جائے، ان خیالات کااظہارانہوں نے کروناوائرس کے پیش نظرلاک ڈائون میں بے روزگارہونے والے افرادمیں رمضان راشن بیگ تقسیم کرنے کے موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ بابرزمان نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں شیعہ سپریم کونسل پنجاب کے پلیٹ فارم سے مستحق افرادمیں رمضان راشن بیگ تقسیم کیے جارہے ہیں ۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری مرتضیٰ حیدرودیگرموجودتھے۔