رمضان المبارک میں لاہور ہائیکورٹ کے تمام بنچوں سمیت ماتحت عدالتوں کیلئے اوقات کارتبدل

Apr 26, 2020

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے رمضان المبارک میں تمام بنچوں سمیت ماتحت عدالتوں کیلئے اوقات کارتبدل کر دیئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام بنچوں میںجمعہ کو صبح نوبجے سے گیارہ بجے تک عدالتی کارروائی جاری رہے گی گیارہ سے ساڑھے گیارہ بجے تک وقفہ ہوگا،جبکہ ساڑھے گیارہ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک دوبارہ عدالتی کارروائی جاری رہے گی جبکہ دیگر دنوں میں صبح نو بجے سے گیارہ بجے تک عدالتیں بغیر وقفہ کام کریں گی پھر آدھے گھنٹے تک کا وقفہ ہوگاجبکہ ساڑھے گیارہ بجے سے ڈیڑھ بجے تک پھر عدالتی کام جاری رہے گا،جبکہ سول اور سیشن عدالتیں جمعہ کے روز صبح آٹھ سے دن ساڑھے بارہ بجے تک جبکہ عام دنوں میں صبح آٹھ بجے سے دن ڈھائی بجے تک عدالتیں میں عدالتی امور جاری رہیں گے۔

مزیدخبریں