دوحا (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط اور امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہنما اور دوسرے رہنمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال بالخصوص کرونا بحران اور فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی توسیع پسندی کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیاؔ۔
اسماعیل ہانیہ کا محمود عباس، امیر قطر،عرب لیگ کے سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ
Apr 26, 2020