رمضان کے شروع ہو تے ہی اشیائے خو ردونو ش میں اضافہ ہوگیا ، طاہریاسین

کلرسیداں(نامہ نگار)معروف نوجوان کالم نگار اور شاعر طاہریاسین طاہر نے کلرسیداں کے بازارو ں کے دورہ کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ کلر سیداں ہے جہاں روزانہ رات گئے اپنے اپنے گھرو ں کی چھتوں پر اذانیں دینے والے نماز تراویح مسجدوں میں باجماعت ادا کرنے پراسرار کرنے والوں نے یکم رمضان کو ہی اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بھاری اضافہ کرلیا ہے ان کو کوئی پوچھنے والا ہے نہ کوئی ان کے خلاف احتجاج کرتا ہے انتظامیہ صرف سوشل میڈیا پر سارے فرائض احسن انداز میں کرتی دکھائی دیتی ہے ایک دن قبل 140روہے کلو فروخت ہونے والی اسٹابری آج دو سو روپے میں دستیاب ہے ایک سو میں ڈیڑھ درجن فروخت ہونے والا کیلا آج دو سو روپے درجن فروخت ہو رہا ہے اور لیموں کی قیمت لیموزین کے مساوی ہونے کو ہے انہوں نے کہا کہ رمضان کو تین گنا زائد آمدن کا ذریعہ سمجھنے والی یہ مخلوق اپنی دعاؤں میں معجزاتی اثر کی تمنا رکھتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...