بہاولپور(نمائندہ خصوصی) بہاول پورکے شہریوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کاپہلا روزہ ہے لیکن شہربھرکے اکثرعلاقوں جس میں ٹرسٹ کالونی 'محمدیہ کالونی' محلہ گنج شریف فریدگیٹ کے اکثرعلاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی معطل ہے شہریوں نے بتایا کہ ہائی کورٹ بہاول پورلاہوربنچ نے ایک حکم نامہ کے تحت محکمہ سوئی گیس بہاول پورکوپابندکیاتھا کہ وہ شہربھرمیں صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک بلاتعطل اورفل پریشرسوئی گیس فراہم کی جائے گی مگر محکمہ سوئی گیس نے گذشتہ ایک ہفتہ سے اس حکم کو ہوا میں اڑادیاہے اور شہربھرکے زیادہ ترحصوں میں دوپہرکے وقت سوئی گیس بندکردی جاتی ہے اوراگرسوئی گیس فراہم بھی کی جارہی ہے تواسکا پریشراتناکم ہے کہ اس پر کوئی بھی چیز پکائی نہیں جاسکتی ہے شہریوں نے اعلی عدلیہ سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ محکمہ سوئی گیس بہاول پور کوپابندکیاجائے اور حکم کی خلاف ورزی پر آرایم سوئی گیس بہاول پورکو توھین عدالت کانوٹس جاری کیاجائے
بہاولپورمیںسوئی گیس کی فراہمی معطل، بعض علاقوں میں پریشر کم
Apr 26, 2020