کورونا ویکسین:کلینکل ٹرائل کے دوسرے مرحلے میں داخل

چین کی غیرفعال نوول کورونا وائرس ویکسین کلینیکل ٹرائل کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، یہ بات ویکسین بنانیوالوں نے بتائی۔چائنہ نیشنل فارماسوٹیکل گروپ(سائنوفارم) کے ماتحت ووہان انسٹیٹیوٹ آف بائیولوجیکل پروڈکٹس اور چائنہ اکیڈمی آف سائنسز کے تحت ووہان انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی کے ذریعے تیار کی جانیوالی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز 12 اپریل سے شروع ہوئے ہیں۔سائنوفارم نے کہا کہ 96 افراد جنہیں عمر کے لحاظ سے تین گروہوں میں بانٹا گیا کو 23 اپریل تک کلینیکل ٹرائلز کے پہلے مرحلے میں ویکسین لگائی گئی۔ویکسین نے اب تک اچھی مدافعت کا مظاہرہ کیا ہے اور ویکسین لینے والے ابھی تک طبی نگرانی میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن