شہبازشریف نے چینی انکوائری کمشن کی رپورٹ میں دوہفتے کی تاخیر ملی بھگت قرار دیدی

Apr 26, 2020 | 11:13

ویب ڈیسک

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے چینی انکوائری کمشن کی رپورٹ میں دوہفتے کی تاخیر ملی بھگت قرار دے دی۔کہتے ہیں کہ ‎رپورٹ میں تاخیر سے عوام سے حقائق نہیں چھپائے جا سکتے۔

رپورٹ میں تاخیر پر اپنے ردعمل میں شہبازشریف نے کہا کہ ‎کابینہ، ای سی سی کی سربراہی اور سبسڈی کی منظوری دینے والے ذمہ دار ہیں۔ ‎فیصلوں کے ذمہ دار عمران نیازی اور عثمان بزدار ہیں۔ ‎حتمی رپورٹ نہ آنا عمران نیازی صاحب کا اعترافِ جرم ہے۔ ‎حتمی رپورٹ میں تاخیر 100 ارب روپے کے حکومتی ڈاکے کی تصدیق ہے۔ ‎تاخیر چینی ڈکیتی کے اصل ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ‎چینی انکوائری رپورٹ چھپانے سے عمران خان کا جرم چھپ نہیں سکتا۔ ‎رپورٹ میں تاخیر سے عوام سے حقائق نہیں چھپائے جاسکتے۔ ‎عوام جانتی ہے کہ ان کے آٹے، چینی پر ڈاکہ کس نے ڈالا۔ ‎کسی مزید انکوائری اور فارنزک کی ضرورت نہیں، ‎انکوائری کمیشن منصفانہ نہیں، کمیٹی کے ارکان ہی انکوائری کمشن کے رکن بھی ہیں۔ ‎شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر کو پیش ہونے کی اجازت دی جائے، ‎ہمارے نامزد کردہ ارکان پیش ہوں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

مزیدخبریں