جاپان کے دارالحکومت کی بلدیہ عظمی لوگوں سے اپیل کر رہی ہے کہ وہ کورونا ائرس کے پھیلاو کی روک تھام میں مدد دینے کیلئے ہفتے کے روز سے 6 مئی تک گھروں پر ہی رہیں۔حکّام نے اِس 12 روزہ مدّت کا تعین کیا ہے جس میں موسم بہار کی تعطیلات کیلئے جاپان کا "گولڈن ویک" بھی "گھر میں ہی قیام کا ہفتہ" کے طور پر شامل ہے۔ٹوکیو کی گورنر کوئیکے یوریکو نے گذشہ روز کہا ہے کہ شخصی بالمشافہ رابطے 80 فیصد تک کم کرنے کے لحاظ سے مذکورہ مدّت اہم ہو گی۔ اِس ہدف کو مرکزی حکومت نے مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے اقدامات کی عکاسی مذکورہ مدّت کے دو ہفتوں کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میںہوگی۔ٹوکیو کی بلدیہ تقریباً 37 ہزار ڈالر تک کی نقد امدادی رقم ان خریداری مراکز کو فراہم کر رہی ہے جن کے اسٹورز مذکورہ مدّت کے دوران اختتام ہفتہ اور قومی تعطیلات پر رضاکارانہ طور پر بند ہوں گے۔حکام حد سے زیادہ بِھیڑ بھاڑ کی روک تھام کیلئے لوگوں پر یہ زور بھی دے رہے ہیں کہ وہ اپنی روزمرہ خریداری ہر تین دن میں تقریباً ایک مرتبہ سے زیادہ نہ کریں۔
کورونا وائرس کی روک تھام،ٹوکیو میں گھر ہی پر رہنے کے دورانیے کا آغاز
Apr 26, 2020 | 12:42