چین :ہوبے میں 60 فیصدسے زائد سیاحتی مقامات دو بارہ کھول دئیے گئے

Apr 26, 2020 | 13:14

ویب ڈیسک

ماضی میں نوول کروناوائرس کی وباءسے شدید متاثرہ وسطی چین کے صوبہ ہوبے میں وبا ختم ہونے کے بعد اعلی درجہ کے 266 بڑے سیاحتی مقامات پر سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں،یہ کل تعداد کا 63.2فیصد ہے۔صوبائی ادارہ برائے ثقافت وسیاحت نے کہاہے کہ ان میں سے 12مقامات کا شمار سب سے اول درجہ 5اے میں ہو تا ہے۔ تاہم ووہان میں سیاحت کی علامت ییلو کرین ٹاور بند رہے گا۔ادارے نے آمدہ مئی کی چھٹیوں کے دوران سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے اور کہاہے کہ وباءکا پھیلاو روکنے کیلئے کھولے گئے تمام سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی تعداد روزانہ کی کل گنجائش کا 30فیصد رہنی چاہئے اور ان کے صرف بیرونی علاقے کھولے جا سکتے ہیں۔سیاح اپنے موبائل فون یا اپلی کیشن کے ذریعے سرکاری ویب سائٹ پر ٹکٹ خریدیں اوردورہ کرنے کا وقت بتائیں اور سیاحتی مقام میں بروقت داخل ہوں۔ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ سیاحتی مقام کے داخلی راستہ، مرکزی سڑک اور کھانے پینے کے علاقوں میں گشت کیلئے مزید عملے کا بندوبست کیا جائے گاجبکہ صوبہ بڑے اجتماعات سے بچنے کیلئے سیاحوں کے بہاو کو نیٹ ورک اور بِگ ڈیٹا کے ذریعے نگرانی کرے گا۔

مزیدخبریں