دنیا میں 2921439 کورونا کے مریض، 203289 اموات ریکارڈ

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 21 ہزار 439 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 3 ہزار 289 ہو گئیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 18 لاکھ 81 ہزار 172 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 57 ہزار 865 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 36 ہزار 978 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 54 ہزار 265 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار 896 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 7 لاکھ 88 ہزار 469 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 110 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 18 ہزار 162 کورونا مریض اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 23 ہزار 759 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباءسے اموات 22 ہزار 902 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباءسے مجموعی اموات 26 ہزار 384 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 95 ہزار 351 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 22 ہزار 614 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 61ہزار 488 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے ک±ل اموات کی تعداد 5 ہزار 877 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 56 ہزار 513 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 20 ہزار 319 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار 377 ہو گئی۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 706 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 7 ہزار 773 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 650 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 89 ہزار 328 ہو گئے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا وہاں اس وائرس سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 632 ہو گئی ہیں جبکہ ک±ل کورونا کیسز 82 ہزار 827 ہو گئے۔کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 681 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 588 ہو چکی ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 136 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 299 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 269 ہو گئی۔ملک بھر میں مزید 700 سے زائد افراد میں کورنا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد کل مریضوں کی تعداد 12 ہزار 723 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 9 ہزار 588 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 ہزار 886 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن