ٹیکس رجسٹریشن معطلی‘بحالی‘ بلیک لسٹنگ کا اختیار کمشنرز کے’’لاگ انز ‘‘ پر کردیا گیا

Apr 26, 2021

لاہور( کامرس رپورٹر)چیف کمشنر ان لینڈ ریو ریجنل ٹیکس آفس نے سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کی معطلی ، بحالی اور بلیک لسٹنگ کا اختیار تمام کمشنرز کے ’’ لاگ انز ‘‘پر کر دیا۔تمام کمشنرز کو نوٹیفکیشن کے ذریعے احکامات جاری کئے گئے ہیں اب وہ تمام زیر التواء او رمستقبل میں ایسے کیسز کو نمٹائیں گے۔ مزید کہا گیاہے کہ تمام کمشنرز سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کی معطلی، بحالی اور بلیک لسٹنگ کے احکامات کی کاپی توثیق کیلئے چیف کمشنر ان لینڈ ریو نیو آفس کو بھجوانے کے بھی پابند ہوں گے۔

مزیدخبریں