پی ٹی آئی حکومت داخلی وخارجی محاذوں پر ناکام ہوچکی:اشر ف بھٹی

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت داخلی اور خارجی محاذوں پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ملک میں حکومت کے چند خاندانوں کی چاندی جبکہ غریب روٹی کے لقمہ کے لیے ترس رہے ہیں۔ حکمران طبقہ ملک اور قوم کی حالت پر رحم کرے۔ پی ٹی آئی نے عوام کو مایوسی کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا۔کسی بھی حکومت کو اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے دو ڈھائی برس کا عرصہ کافی ہوتا ہے مگر پی ٹی آئی کو پورے تین سال ہونے کو ہیں جب کہ ایک صوبہ میں اس کی حکومت کو آٹھ برس ہو چکے ہیں حکمران بتائیں کہ انھوں نے اس دورانیے میں عوام کی فلاح کے لیے کیا اقدامات کئے۔

ای پیپر دی نیشن