سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر پولیس کا ڈاکوؤں اور تیغانی گروپ کے خلاف گدپور کچے میں گرینڈ آپریشن،کئی علاقے کلین ، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تیغانی گروہ کے تین ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے جن کو انکے ساتھی اٹھاکر لے گئے، دریا کے اطراف مزید نئی پکٹس قائم کردی گئی، امن کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا۔ پولیس کے مطابق سکھر پولیس کا منظم ڈاکوؤں اور تیغانی گروہ کے خلاف گدپور کچے میں گرینڈ آپریشن تیزی سے جاری ہے ، آپریشن کے دوران پولیس نے دریائے سندھ کے قریب ڈاکوؤں کے قبضے سے بیشتر علاقوں کو کلیئر کرالیا ہے آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تیغانی گروہ کے تین ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں جبکہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس کی جانب سے مارٹر گولے بھی فائر کیے گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس آپریشن کے دوران ڈاکو علاقہ چھوڑ کر دریاء پار کچے کے دیگر علاقوں کی جانب فرارہوگئے ہیں جبکہ سکھر پولیس کی جانب ڈاکوؤں کی نقل و حرکت کی نگرانی اور گرفتاری کیلئے دریائے کے اطراف مزید نئی پکٹس قائم کردی گئی ہیں۔