کشمیریوں کے ساتھ بھارت کاتعصب نئی انتہا کو پہنچ گیا،محبوبہ مفتی 

Apr 26, 2021

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ بھارت کاتعصب نئی انتہا کو پہنچ گیاہے کیوںکہ اب سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا اکائونٹس کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔  ان خیالات کااظہار  محبوبہ مفتی  نے ٹویٹر پر کیا ہے، واضح رہے کہ بھارتی  حکام نے سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا سرگرمیوںکے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ قابل اعتراض سرگرمیوں کا پتہ لگایا جاسکے۔محبوبہ مفتی نے  ٹویٹ میں کہاکہ بھارتی حکمرانوں کی مہربانی سے لوگوں کو آکسیجن کی کمی کے باعث سانس لینا مشکل ہوگیا ہے لیکن پھربھی کشمیر کے بارے میں اس کا تعصب نہیں حدوں کو چھو رہا ہے اوراب سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا اکائونٹس کی بھی نگرانی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں