مٹیاری(صباح نیوز)سندھ کے ضلع مٹیاری میں ہسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت کے باعث ماں اور بچہ انتقال کر گئے،واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔۔مٹیاری کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر یار محمد کھوسہ نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ میں مڈ وائف کی غفلت اور ڈیوٹی ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی شکایت ملی ہے۔ موت بچے کی پیدائش کے دوران زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔