جھنگ (نامہ نگار) مضر صحت جوس پینے سے ایک ہی خاندان کے تین خواتین اور مردوں سمیت چھ افراد کی حالت خراب ہوگئی۔ ریسکیو1122ذرائع کے مطابق فیصل آباد روڈ پرچک نمبر 262 میں گھر میں جوس بنا کر پینے سے ایک ہی خاندان ہے تین خواتین سمیت چھ افراد شبانہ، ریحانہ، عانیہ، مظہر اقبال، محمد سبحان، شان کی حالت غیر ہوگئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔