رحمان ملک کا کرونا وائرس پر سارک کانفرنس بلانے کا مطالبہ 

اسلام آباد(نا مہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کرونا وائرس پر سارک کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ بلاشبہ کرونا جنوبی ایشیا میں اپنی خطرناک گرفت حاصل کر رہا ہے،اپنے ایک بیان میں رحمان ملک نے کہاکہ قوی امکان ہے کہ بھارت کیطرح سارک کے دیگر ممالک میں بھی کرونا کی تیسری لہر تیزی سے پھیلی گی،سارک ممالک فوری طور پر کرونا وائرس پر ایمرجنسی اجلاس طلب کریں ،وزیراعظم عمران خان پہل کریں اور سارک کانفرنس بلانے کی تجویز پیش کریں ،انہوں نے کہاکہ سارک ممالک کو فوری طور پر ایک کوڈ فنڈ اور مشترکہ طبی عملہ تشکیل دینا چاہئے،سارک ممالک ایک دوسرے کی مدد کے لئے ہر قسم کے لاجسٹک سے بھرپور میڈیکل پول بنائیں، اجتماعی کوششوں سے ہی اس خطے کو کرونا سے نجات دلا سکتے ہیں، رحمان ملک نے کہا کہ تمام ممبر ممالک اپنی انا کو ایک طرف رکھے اور اپنے عوام کی جانیں بچانے کے لئے آگے بڑھیں، ہمیں بھارت میں اپنے بہن بھائیوں کی حالت زار پر پریشان ہیں،اس حالت میں ہم اپنے مظلوم کشمیریوں کے بارے میں اور زیادہ پریشان ہیں، مظلوم کشمیری کرونا کی بدترین لہر کا بھارتی ظالمانہ کرفیو میں سامنا کر رہے ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...