2022تک گندھارا ٹریل بدھ مت پیروکاروں کیلئے تیار ہوگی، زلفی بخاری

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )وزیر اعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوآرڈی نیشن بورڈ سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ 2022تک گندھارا ٹریل بدھ مت پیروکاروں کے لیے مکمل تیار ہوگی۔ زلفی بخاری نے سری لنکا سے آئے بدھ بھکشوئوں کے وفد کے ہمراہ تخت بھائی اور جمال گڑھی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تخت بھائی اور جمال گڑھی بدھ ازم کے حوالے سے دنیا کے بہترین مقامات ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2022تک بدھ مت مذہب کے پیروکاروں کے لیے سب سے بڑی اور اعلی تعمیراتی گندھارا ٹریل بدھ مت پیروکاروں کے پاکستان دورے کے لیے تیار ہوگی ۔ انہوں نے سری لنکا سے آئے بدھ مت بھکشوئوں کے وفد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔دوسری جانب  سید ذوالفقار بخاری نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم رکھنے میں تارکین وطن کی روشن ڈیجیٹل اکانٹ کے ذریعے اقدامات کو سراہا ہے۔ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے تارکین وطن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک  ارب روشن  ڈیجیٹل اکانٹ کھولنے میں اسٹیٹ بینک اور دیگر کمرشل بینکوں کا بھی کریڈٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکانٹ کو استعمال کر کے ترسیلات زر بھیجنے والوں ک مزید مراعات فراہم ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...