کھڑی شریف (نامہ نگار) مسلم کانفرنس کے مرکزی ناہب صدر و سابق امیدوار اسمبلی راجہ ظفر معروف کی طرف سے مسلم کانفرنس کے اسمبلی کے ٹکٹ کے امیدوار چوہدری فیض حمید فیضی کے ساتھ عدم تعاون اور آپس میں رابطے نہ ہونے کی چہ میگوئیاں پہلے ہی سے سیاسی حلقوں میں موجود ہیں لیکن جاری یہ سرد جنگ اس وقت کھل کر سامنے آ گی جب گذشتہ روز راجہ ظفر معروف کی طرف سے مسلم کانفرنسی کارکنوں عہدیداران اور صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئیا فطار ڈنر کے موقع پر مسلم کانفرنس کی طرف سے سمجھنے جانے والے متوقع امیدوار اسمبلی فیض حمید فیضی عدم دعوت یا عدم شرکت جبکہ دوسری جانب فیض حمید فیضی کی طرف سے رمضان پیکیج کی تقسیم کی تقریبات میں راجہ ظفر معروف کی عدم شرکت یا عدم دعوت نے علاقے کے سیاسی حلقوں میں ایک نی بحث چھیڑ دی ہے اور مسلم کانفرنس کی واضح طور پر دو دھڑوں میں تقسیم کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔
راجہ ظفر معروف کیا فطار ڈنر میں متوقع امیدوار فیض حمید فیضی کی عدم شرکت
Apr 26, 2021