اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کی یوم مختارآلؑ محمدؐکمیٹی کااجلاس کنوینرسید تبیان زیدی کی صدارت میں ہوا۔جس میں سوموار13رمضان کو حضرت مختار ثقفی ؒ کی شہادت کے موقع پرملک گیر یوم مختار آل محمد ؐکے پروگراموں کے انتظامات کوحتمی شکل دی گئی ۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کنوینرتبیان عباس زیدی نے کہا کہ یوم مختار آل محمد ؐ کے پروگراموںکاآغازملک بھر میں سحری کے وقت مساجد میں قرآن خوانی سے ہوگا جبکہ مختار فورس والنٹیئرز، مختارآرگنائزیشن ، مختارایس او،مختارجنریشن اور دیگر مذہبی و ماتمی تنظیموں کی جانب سے موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق امام بارگاہوں اور عزاخانوں میں مجالس و ماتمداری کے پروگرام منعقد ہوں گے۔