رمضان المبارک کے پہلے عشرے میںبجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا،آئیسکو چیف

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری عبدالرزاق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا  فلیڈ افسران و عملے کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا ہے کہ آئیسکو افسران و عملے نے خود کو فرنٹ لائن ورکر کے طور پر پیش کیا ہے۔بارش ہو،طوفان ہو،گرمی ہو، سردی ہو یا کوئی بھی ناگہانی صورت حال میں آئیسکو کے محنتی جفاکش افسران و عملے نے ہر قسم کی صورتحال میں اپنے معزز صارفین کیلئے بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔آئیسکو چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دوسرے اور تیسرے عشرے کے دوران بھی صارفین کو بہترین سروسز فراہم کریں گے اور اس کیلئے فلیڈ فارمیشنز کو ضروری ہدایات جار ی کر دی گئی ہیں۔آئیسکو چیف نے کہا ہے کہ مرکزی کنٹرول سینٹر اسلام آباد سے خصوصی طور پر سحر اور افطار کے دوران وہ بذات خود گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی ترسیل اور فیڈرز پر لوڈ کی خود مانیٹرنگ کرتے ہیں اور اچھے ٹیم ورک کی بدولت ہم صارفین سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔آئیسکو چیف نے آپریشن ڈائریکٹر زیبر خان اور دیگر سینئر افسران کی بھی تعریف کی جو کمیپلنٹ دفاتر اور صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کو براہ راست مانیٹر کر رہے ہیں۔صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گی

ای پیپر دی نیشن