صنعاء (این این آئی )یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے سرگرم عرب عسکری اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودب عرب پرحملے لیے بھیجے گئے ایک ڈرون طیارے کو تباہ کرکے علاقے کو تباہی سے بچا لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہوئے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں شہری آبادی پر ڈرون طیارے سے حملے کی کوشش کی تاہم اتحادی فوج نے بروقت کارروائی کرکے حوثیوں کا بمبار ڈرون مار گرایا۔قبل ازیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے 3 بمبار ڈرون طیارے تباہ کر دیے تھے۔