اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2021 کے میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے داخلوں کوحتمی شکل دیدی

اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2021 کے میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے داخلوں کوحتمی شکل دے دی۔اِن دونوں پروگراموں میں ملک بھر سے کم و بیش ڈیڑھ لاکھ طلبہ اس سمسٹر میں داخل ہوچکے ہیں۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق اِن پروگرامز میں داخل طلبہ کی لسٹیں شعبہ میلنگ کو ارسال کی جارہی ہیں، لسٹیں موصول ہونے پر شعبہ ترسیل کتب، کتابوں کی ترسیل کا عمل شروع کردیگا۔ یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کے کیلنڈر میں خزاں سمسٹر کے اِن پروگراموں کا تدریسی دورانیہ یکم مئی تا 31۔اگست مقرر کیا گیا ہے۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے تدریسی دورانیہ شروع ہونے سے قبل طلبہ کو کتب ارسال کرنے کی  ہدایات جاری کردی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن