خان گڑھ (ڈسٹر کٹ رپو ر ٹر )خان گڑھ میں نوعمر لڑکے سے بداخلاقی اور مبینہ زہر دیکر جان سے مارنے کا معاملہ۔ علاقہ مجسٹریٹ مظفرگڑھ نے متوفی ظہرین حیدر کی27 اپریل کو قبر کشائی کے احکامات دے دیئے۔ فاضل مجسٹریٹ نے قبر کشائی کی درخواست سماعت کے بعد منظور کر لی اور قبر کشائی کا حکم دے دیا، متوفی ظہرین حیدر کے والد غلام مجتبیٰ چانڈیہ نے بیٹے کو قتل کئے جانے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے قبر کشائی کی درخواست دی تھی۔
نو عمر لڑکے سے زیادتی‘ زہر دیکر مارنے کا معاملہ‘ قبرکشائی کا حکم
Apr 26, 2021