پاکستان سٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ  کا جائزہ لینے کا فیصلہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان سٹیل ملز ذرائع کے مطابق تکنیکی ماہرین‘ انجینئر آج پاکستان سٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لیں گے۔ سٹیل ملز پلانٹ کا جائزہ لینے کیلئے ملٹری انجینئرنگ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ جائزے کے بعد اندازہ ہو سکے گا کہ پلانٹ سے آکسیجن کس حد تک ممکن ہے۔ سٹیل ملز کے پلانٹ سے بننے والی آکسیجن صرف سلنڈرز میں بھری جا سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...