شاہ جمال ( نامہ نگار) بھائی نے بیٹے کے ہمراہ مکان پر قبضہ کر لیا دو بہوؤں پر تشدد‘جسم کو لوہے کی سلاخوں سے داغتے رہے بالیاں نوچ لیں۔تفصیل کے مطابق محلہ فضل آباد کی رہائشی جنت مائی نے بتایا کہ اس کے بیٹے دلدار حسین اور اسکا بھائی محنت مزدوری کے سلسلہ میں کراچی تھے وہ اپنی دو بہوؤں قلبیہ مائی اور شاہانہ مائی کے ہمراہ اپنے دوسرے گھر میں رہائش پذیر تھیں بھائی اقبال نے بیٹے مختیار کی مدد سے قبضہ کر لیا ہے وہ اپنی بہوؤں کے ہمراہ پتہ جوئی کرنے گئی تو دونوں کو درخت اور چار پائی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا مختیار اور اقبال کو گرفتار کر لیا بعد ازاں بھاری رشوت اور سیاسی دباؤ پر چھوڑ دیامتاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بھائی نے بیٹے کے ہمراہ مکان پر قبضہ کرلیا ، بہوؤں کو باندھ دیا جسم سلاخوں سے داغتے رہے
Apr 26, 2021