وفاق المدارس، سالانہ امتحانات میں جامعہ بیت السلام سگھرکے شاندار نتائج

Apr 26, 2021

تلہ گنگ (میاں محمد ملک)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں جامعہ بیت السلام سگھرکے طالب علم عمار معیز بن رفاقت حسین نے درجہ عالیہ (بی اے پارٹ ون )امتحان میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، مجموعی طور پر اس ادارہ کے طلباء نے سالانہ امتحانی نتائج میں 16پوزیشنیں حاصل کی ہیں، جامعہ بیت السلام سگھرتحصیل تلہ گنگ نے ملک بھر کے مدارس میں تیسری پوزیشن اور پنجاب میں اول آنے کا اعزاز حاصل کرلیا جامعہ بیت السلام سگھر تلہ گنگ کے ہونہار طلباء نے ملکی سطح پر4اور صوبائی سطح پر4 پوزیشن حاصل کیں ، درجات کتب میں ملکی سطح پر درجہ عالیہ سال اول(بی اے پارٹ1) میں مدرسہ بیت السلام سگھر کے طالب علم عمار معیز بن رفاقت حسین نے اول پوزیشن اور محمد شاہد بن سعداللہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک ) میں یاسرمحمد بن شفیق محمد اور حسان خان بن دلاور خان نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح صو بائی،ڈویژنل،اور ضلعی سطح پر بھی مختلف درجات میں جامعہ بیت السلام سگھر کے طلباء نے اول پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز بر قرار رکھا ۔

مزیدخبریں