کورونا معاملات میںفوج اور عوام کو آمنے سامنے لانے پر اظہار تشویش

Apr 26, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے کرونا سے نمٹنے کیلئے فوج طلب کرنے کے حکومتی فیصلہ پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ حکومت سول انتظامیہ حالات کنٹرول کرنے میںمکمل ناکام ہوگئی ہے لہٰذا انہیں حکومت چھوڑ دینی چاہئے۔  انہوں نے کہا کہ عمران حکومت نے دس لاکھ ٹائیگر فورس بنائی تھی اس کو کیوں نہیں استعمال کیا جارہا فوج کوان معاملات میں لاکر عوام سے براہ راست ان کا ٹکراؤ کرا کے فوج کو متنازعہ بنایا جارہا ہے دوسرا اس کا پہلو یہ بھی ہے کہ مجمع میں جانے کے باعث فوج میں کرونا پھیلنے کے بھی امکانات ہیںیہ فوج کے خلاف کوئی گھری سازش لگتی ہے اس فیصلہ کو فوری واپس لیا جائے ۔

مزیدخبریں