بوچھال کلاں (نامہ نگار) علاقہ ونہار کے تجارتی مرکز میانی اڈا پر تجاوزات مافیہ نے اپنے پنجے گاڑھ لئے ،خوشاب چکوال روڈ کے تمام پارکنگ ایریا اور فٹ پاتھ ریڑھی بانوں کے قبضے میں ہیں مقامی افراد کو پارکنگ کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے سوزوکیاں اور رکچے سڑک کے درمیان کھڑے ہونے پر مجبور جو ٹریفک بلاک کا سبب بن رہے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بھی کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد افغان مہاجرین کے معنی خیز اور دلچسپ جملے انتظامیہ کا منہ چڑا رہے ہیں این صاحب نے لکا کہ رمضان میں ریڑھی بانوں کو نہ چیڑا جائے جب انہیں ریپلائی میں کہا گیا کہ مقامی لوگ کہاں جائیں تو انہوں نے کہا کہ چھٹی پر علاوہ ازیں بھی ان دنوں افغان مہاجرین نے مقامی افراد کو خوار کرنا شروع کر رکھا ہے عوام نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
میانی اڈا پر تجاوزات مافیہ نے پنجے گاڑھ لئے
Apr 26, 2021