مری،ڈاکخانہ چوک میں2 دھڑوں میں تصادم ، لاتوں مکوں لاٹھیوں کااستعمال

مری(نامہ نگار خصوصی) ڈاکخانہ چوک میں دو دھڑوں میں تصادم کے دوران کھلے عام لاتوں مکوں سمیت نہ صرف لاٹھیوں کا بلکہ مبینہ طور پر زہریلی گیس کا سپرے بھی کیا گیا ، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، اطلاع کے باوجود بھی پولیس یا کسی دوسرے ادارے کا کوئی بھی اہلکار موقع پر نہ پہنچا ،افطاری کی خریدکیلئے آنے والوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا خصوصاً خواتین شدید خوف کاشکارہوئیں جبکہ ایس اوپیز کی بھی دھجیاں بکھیری گئیں ۔ مری کے تاجروں اور عوامی حلقوںنے پولیس چوکی لوئر بازار مری کی امن وامان کے حوالے سے غفلت ،عدم توجہی پر شدیدتنقید کرتے ہوئے سی پی او  راولپنڈی اوردیگر اعلیٰ حکام سے لوئربازار پولیس اور پولیس خدمت مرکز میں تعینات پولیس کے ذمہ داران کیخلاف فوری اس معاملہ کی انکوائری اور سخت کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن