کروناسے بچاؤ کی ویکسینیشن کیلئے 3 سینٹرز قائم کر دیئے،ڈاکٹر وسیم اقبال

جہلم(نامہ نگار)جہلم چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع کی عوام کے لیے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے لیے کورونا ویکسینیشن سنٹر بمقام گورنمنٹ کمپری ہنسیو سکول جہلم،کورونا ویکسینیشن سینٹر سپیشل ایجوکیشن سکول سوہاوہ، کورونا ویکسینیشن سنٹر بمقام سپیشل ایجوکیشن سکول نزد حوالات پنڈدادنخان  میں تین سینٹرز قائم کر دیئے ہیں،اوقات کار کورونا ویکسینیشن سنٹرز صبح 10 بجے تا سہ پہر 3 بجے تک، جبکہ رات ساڑھے 8 بجے سے لیکر رات12 بجے تک ہے ،اس کے علاوہ 3 سینٹرز  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان ہیلتھ ورکرز کے لیے قائم کیے گئے ہیں ۔ان کے اوقات کار کورونا ویکسینیشن سنٹرز برائے ہیلتھ ورکرزصبح 8 بجے تا سہ پہر 3 بجے تک، کورونا ویکسینیشن سنٹرز بروز جمعہ کو بند رہیں گے جبکہ عوام کی سہولت کے لیے بروز اتوار کو کھلے رہیں گے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ماسک کا استعمال یقینی بنائیں سماجی فاصلے کا خیال رکھیں کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاطی تدابیر ہے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن