اتوار کے دن بھی مری میںمکمل لاک ڈائون، مارکیٹیں اور بازار بند رہے

مری(نامہ نگار خصوصی) اتوار کے دن بھی مری میںمکمل لاک ڈائون رہا ۔اس دوران مال روڈ سمیت تمام مارکیٹیں اور بازار بند رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا کی خصوصی ہدایا ت پر لاک ڈائون کو یقینی بنانے کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ اے سی مری نے مضافات کے بازاروں اور مارکیٹوں کاتفصیلی دورہ کیا مری شہر سمیت تحصیل بھر میں بازار اورمارکیٹیں مکمل بند رہیں صرف دودھ ،دہی،گوشت ،چکن ،کریانہ سٹور ،بیکریاں اور سبزی فروٹ کی دوکانیں کھلی رہیں مال روڈ ،لوئر بازار،موٹر ایجنسی ،کارٹ روڈ اور شہر کے بازاروں میں لاک ڈائون کے معائنہ کیلئے تفصیلی دورہ تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راناکرامت علی نے پولیس فورس اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کے ہمراہ کیا اس دوران مری کے تمام بازاراورمارکٹیں بندرہیں اے سی مری ،ڈی ڈی ایچ اومری اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر نے کہا کہ حکومتی ہدایات پرہفتہ اور اتوارکو مکمل لاک ڈائون ہوگا  خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ دیگر دنوں میں ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف بھی قانونی کاروائی ،کاوبارکوسیل او ربھاری جرمانے بھی کئے جائینگے ۔

ای پیپر دی نیشن