بنک اور احساس پروگرام کے عملہ کی کی چپلقش،قصور میں درجنوں ڈیوائسسز بند

Apr 26, 2021

قصور(نمائندہ نوائے وقت) درجنوں خواتین  نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک نجی بنک کے ایریا زونل مینیجر اور احساس پروگرام کے عملے کی چپلقش کی وجہ سے احساس پروگرام کے رقم دینے والے ایجنٹو ں کی درجنوں ڈیوائسسز بند کر دی گئیں جس سے وجہ سے ایجنٹوں کے پاس رش بڑھ جانے سے کرونا ایس او پیز پر عمل کرنا ناممکن ہو گیا۔ورکنگ سنٹرز کم ہونے کی وجہ سے خواتین کی لمبی لمبی قظاریں  دکھائی دینے لگی ہیں جبکہ اکثر  خواتین نے کہا ہے کہ رش ہونے کی وجہ سے ایجنٹ پیسے دینے کے عوض دو دو اور تین تین ہزارروپے رشوت مانگ رہے ہیں اس سلسلہ میں احساس کفالت پروگرام کے ایریا ڈائیریکٹر اصغر علی چیمہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ نجی بنک کے عملہ نے ڈیوائسسز کو بند کیا اس میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں اور محکمہ کے مطابق ضلع بھر میں اس وقت گیارہ سنٹرز کام کر رہے ہیں جس سے خواتین کو رقوم مل رہی ہیں جبکہ اس سلسلہ میں جب نجی بنک کے زونل ایریا مینجر یاسر سے رابطہ کیا ہے اس نے کہا کہ میرے ریکارڈ کے مطابق اس وقت پانچ سنٹرز کام کر رہے ہیں جو ڈیوائسسزبند کی گئی ہیں ان میں میرا کوئی ہاتھ نہیں دوسری طرف ڈیوائسسز جس نے بھی بند کروائی ہیں لیکن نقصان مستحق اورغیریب خواتین کا ہو رہا ہے انہوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی۔

مزیدخبریں