شہباز شریف کی رہائی مستحسن،نیب کرپشن کیسز والوں کو بھی پکڑے ـ: ذیشان پرویز 

شیخوپورہ( نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور ضلعی جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ  میاں شہباز شریف کی رہائی مستحسن فیصلہ ہے جس سے قومی سیاست میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ نیب ان حکومتی شخصیات کی بھی گرفتاریاں عمل میں لائے جن پر کرپشن کیسز چل رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے  شیخ عظیم جاوید، ملک ندیم یوسف ڈالو، حاجی اکبر علی چوہان، حاجی محمد اکرم سرہندی، میاں تنویر احمد، میاں محمد اعظم، رانا مہران فیاض،احمد خورشید ،حاجی یعقوب بگا ،فارو ق شیخ، رانا سمیع الیاس، میاں انیس علی، حاجی میاں عبدالرشید، خالد مغل، حاجی سیٹھ عباس، رانا عمران، مشتاق مہدی، حسین علی ناگی، میاں امجد ہیرو، رفیق بھٹی، میاں خالد عباس، جاوید اقبال گل،ملک اعجاز احمد، رانا کامران و دیگرکے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکمران عوام کورمضان کے دورا ن ریلیف دینے میںناکام ہوگئے۔ رمضان بازار وں میں کلو چینی کے حصول کیلئے مردوخواتین کی لمبی لمبی لائنیںلگوا ئی جارہی میں عوام کو کوالٹی اشیاء اور عام مارکیٹ سے سستی اشیاء ملتی تھیں آج بھی عوام (ن) کے ادوار کو یاد کرکے جھولیاں اٹھااٹھا کردعائیں دے رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...