شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی شہبازشریف کی ضمانت کی منظوری کا خیر مقدم کرتی ہے ملک قوم کو پی ڈی ایم سے نہیں بلکہ شوگر مافیا سے خطرہ ہے جس کی سرپرستی خود ملک کا وزیراعظم کررہا ہے چینی سکینڈل پر سیاست کرکے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوششیں کی جارہی ہے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا جہانگیر ترین پر اعتماد کرنا حکومت پر عدم اعتماد کامظہر ہے جو انجام جہانگیر ترین کا ہوا ہے شوکت ترین کا بھی مختلف نہ ہوگا اس وقت پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی ہے حکمرانوںکی ناقص معاشی پالیسیوں کی بدولت اس وقت ملک کی اقتصادی صورتحال ونٹی لیٹر پر چلی گئی ہے بدترین مہنگائی کے باعث عوام ماہ صیام کی فیوض وبرکات حاصل کرنے سے بھی قاصر ہوکررہ گئے ہیں رمضان بازاروں کے نام پر باپردہ غریب خواتین کی تضحیک کی جارہی ہے وہ پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کااظہارانہون نے یہاںاپنی اقامت گاہ پر سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دئیے جانیوالے افطارڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز مت ورک ، سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی ،جنرل سیکرٹری سیٹھ غلام رسول ،افتخار علی بھٹی ،محمدفاروق بھٹی ، ملک صدیف اکبر کھوکھر، عمران صفدر گجر،محمد عمران خان بھٹی ودیگربھی موجودتھے ۔