انقرہ+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) ترک وزیر خارجہ نے عثمانی دور میں آرمینیائی افراد کے ساتھ واقعات نسل کشی قرار دینے کا امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان مستردکر دیا۔ ترکی نے امریکہ سے احتجاج کیا ہے اور انقرہ میں امریکی سفیرکو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔ آرمینیا میں 1915ء کے واقعات سے متعلق چند ممالک کے بیانات پر ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ تاریخی واقعات کو سیاسی انداز میں دیکھنے سے اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی۔ ایسے بیانات سے اقوام کے درمیان پولرائزیشن بڑھے گی۔ پاکستان اس موضوع پر ترکی کی تعمیری سوچ کو سراہتا ہے۔ مشترکہ تاریخی کمشن کے قیام کی تجویز آگے بڑھنے کیلئے اہم ہے۔