شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ہوٹل ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکرٹری رانا کامران حامد نے کہاہے کہ مسلمانوںکے مسائل میں اضافہ کی بنیادی وجہ دین اسلام سے دوری اور اغیار کی پالیسیوں پر عملدرآمد ہے اگر آج بھی ہم اغیار کی پالیسیوں کی بجائے آنحضور ؐ کے اسوہ حسنہ کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیں تو ہماری مشکلات ختم ہوجائیں گی ،سیلاب ،زلزلے ،آفات ،وبائیں ہمارے اعمال کا نتیجہ ہیں ہمیں قرآن اور نماز سے اپنے رشتہ کو مضبوط بناناہے ان خیالات کااظہارانہوں نے سلطان گرینڈ میں افطار ڈنر کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی حامد محمود ودیگربھی موجودتھے۔