شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) امت بیدار ہے، اسلام دشمن سازشیں ناکام بنا دے گی،نصابی کتب سے حمدونعت، سیرت سمیت کسی بھی اسلامی مواد کو خارج کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ توحید و ختم نبوت کے دفاع کے لیے جانیں قربان کر دینگے، تحفظ ناموس رسالت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ امت مسلمہ محبت مصطفی کو اپنے سینوں میں بسائے ہوئے ہے، مسلمان کے دل میں اللہ اور رسول کے سوا کسی کی محبت نہیں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ اغیار کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امت کو متحد ہونا پڑے گا۔
نصابی کتب اسلامی مواد خارج کرنے کی اجازت نہیں دینگے: میاں محمد جمیل
Apr 26, 2021