عبادت گاہوں کو کلورین ملے پانی  سے دھویاجائے: ناصر محمود واہگہ

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے تحصیل صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ حکومت کو عوامی زندگیوں کے تحفظ کا بھی بھرپور احساس ہے حکومت نے ماہ رمضان میں عبادات کے دوران کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جو بہترین ضابطہ وضع کیا، صحافیوں سے گفتگو رکرتے ہوئے  انہوںنے کہا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ضروری ہے کہ عبادت گاہوں کو کلورین ملے پانی سے دھویاجائے، قالین اور دریاں ہٹادی جائیں، قواعدو ضوابط پر عمل درآمد کیلئے مساجدمیںنمازیوں میں مناسب وقفہ یقینی بنایا جائے۔ اور سینی ٹائزر وماسک کے استعمال میں قطعی کوتاہی نہ برتی جائے، انہوں نے کہا کروناوباکی تباہ کاریوں سے تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن