جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کی تقدیر بدلنے کے بلند و بانگ دعوے ر یت کی دیوار ثابت ہوئے ان تین سالوں میں عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا، اپنے بیان میںانہوںنے کہا کہ حکومت نے اپنی اس پوری مدت میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی بجائے صرف حکومتی وزراء اور مشیروں کی وزارتوں میں تبدیلی کو ہی عوامی اور ملکی مسائل کے حل کا واحد راستہ اور ذریعہ قرار دے رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی تاریخ کی واحد حکومت ہے جس نے یوٹرن لینے کا نیا ریکارڈ قائم کیا، معیشت کی تباہی بھی انہیں کا کارنامہ ہے جس کی ذمہ داری انہیں قبول کرنا ہوگی۔