گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صدر جماعت اسلامی یوتھ وسطی پنجاب جبران سلمان بٹ نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ذاتی محاسبہ کا مہینہ ہے یہ اپنی ذات کے حوالیسے نظر ثانی اور اصلاح کا مہینہ ہے،ہم نے پہلے اپنی اصلاح کرنی ہے اور پھر ہم نے مل جل معاشرے کی اصلاح کرنی ہے اور اس ملک پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے یہ مہینہ اپنی خواہشات نفس پر قابو پانے کی تربیت کرتا ہے جس کے ذریعے مومنین میں یہ صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ صبر اور نظم و ضبط کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ ضلع گوجرانولہ کے ذمہ داران کے افطار ڈنر سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ مظہر اقبال رندھاوا ،ضلعی صدر جے آئی یوتھ بشارت علی صدیقی ،ڈاکٹر عبیداللہ گوہر ،صدیق احسن بٹ ،،سید علی رضا حسنی،فرقان عزیز بٹ،ڈاکٹر شریف گجر ،راشد امین ، حافظ ضیا الحق،طاہر مکی ہنجرا،فیصل ذکا،رانا اظہر جہانگیر،وجاہت مغل،ابتسام گل، اسد منظور اورجماعت اسلامی یوتھ کے ذمہ داران نے بھی خصوصی شرکت کی۔