روزہ مومن کو گناہوں سے بچانے  کا ذریعہ ہے: اے ڈی چوہدری 

فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ روزہ مومن کی ڈھال ہے جو اسے گناہوں سے بچانے کا ذریعہ ہے رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے کسی بڑے انعام سے کم نہیں جس پر اللہ رب العزت کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے مسلمان اعمال صالح کی کثرت کے تحت اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی سعی جاری رکھیں اور رمضان المبارک کے دوران خود کو باعمل مسلمان بنائیں ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میںبعض عناصرناجائز منافع خوری کی خاطر گراں فروشی کو رواج دینے کے درپے ہیں جنہیں لگام ڈالنا ناگزیر ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...