ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ننکانہ صاحب میں کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ، کورونا کے مریضوں کی تعدادمیں مزید اضافہ ہو گیا پچھلے 48گھنٹوں کے دوران کرونا کے76 نئے کیس رپورٹ،10مریض صحت یاب اس طرح اب تک 1505افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی جن میں سے 1125مریض صحت یاب اور15افراد جاں بحق ہوئے دریں اثناء گورنمنٹ ابوالخیر ہائی سکول شاہکوٹ میں ایک فی میل ٹیچر اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نیو کالج روڈ شاہکوٹ میں چار اساتذہ سمیت چوتھی جماعت کا طالبعلم کروناکاشکار اساتذہ کو گھروں میں قرنطینہ کر دیاگیا تعلیمی سرگرمیاں جاری رہنے کے باعث بچوں اور والدین میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔
ننکانہ صاحب:ایک روز میں کرونا کے 76نئے کیس رپورٹ
Apr 26, 2021