کراچی(نیوز رپورٹر ) ملک بھر کے علما ء مشائخ نے کہا ہے کہ درسی کتب سے ختم نبوت اوراسلامی مواد نکالنا کسی بھی صورت قبول نہیں ایسے کسی بھی اقدام کی ملک بھر کے علما ء مشائخ شدیدمذمت کرتے ہوئے بھر پور مزاحمت کرینگے، اسلامی فلا حی ریاست میں ایسے کسی بھی غیر آئینی اقدم کی آئین پاکستان ہرگز اجازت نہیں دیتا،سیکولر، بے دین طبقات اسلامی فلا حی ریاست پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ان خیالات کا اظہار ملک بھر کے علما ء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چئیرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں علما ء مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں مرکزی سیکریٹر ی جنرل پیر ار شدقمر، نائب صدر پروفیسر علامہ محمود عالم خرم جہانگیری،پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین نوری،پروفیسر ڈاکٹر سعید، پروفیسر ڈاکٹر مہربان ایڈوکیٹ، پروفیسر ڈاکٹرضیاء الدین،فقیر ملک شکیل قاسمی، سید مسرور ہاشمی خانی، مفتی فیض الہادی، مفتی محمدحفیظ اللہ صدیقی،علامہ سید محسن کاظمی،محمد شاہ بخاری، دربار حقانی کے خلیفہ مجتبیٰ حسنین، شجاعت احمد صدیقی، احمد مہران گورایا ایڈوکیٹ، صاحبزادہ محمد بلال چشتی، محمد جنید احمد اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیاگیا ہے اور نفاذ نظام مصطفیٰﷺکے لیے ہمارے اسلاف اور علما ء مشائخ نے قربانیاں دی ہیں۔ آئین پاکستان کے تحت اسلام نے سب سے زیادہ اقلیتوں کو حقوق دیے ہیں،آئین پاکستان کے تحت اسلامی فلا حی ریاست پاکستان میں اقلیتوں سمیت ہرقوم مذہب اور علاقے کے اقوام وعوام کو حقوق ملیں گے۔ظلم جبر ناانصافی بدعنوانی کیخلاف اقلیتیں بھی عوام کیساتھ ہے۔ درسی کتب سے ختم نبوت اوراسلامی مواد نکالنے کی سازش اقلیتیں نہیں اسلام و نظریہ پاکستان کے دشمن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب بک بورڈکی لازمی مضامین کی کتب سے دینی موادکو صرف اسلامیات کی کتاب تک محدود کرنانظریہ اسلام وپاکستان کیخلاف اور سمجھ سے بالاتر ہے، اردو کتب سے حمد ونعت کوصرف اس لیے مکمل طور پر ختم کرنا کہ چونکہ ان کتب کو اقلیت سے تعلق رکھنے والے بچے پڑھتے ہیں غلط ہے، یہ دراصل بچوں کی دینی اسلامی تربیت کیخلاف سازش ہے، بچے بچپن سے ہی اسلامی ماحول کی طرف راغب ہوں، اسلامی تعلیمات سے روشناس ہو ںیہ عالم کفر برداشت نہیں کرتا۔