کروناکا اگلا مرحلہ انتہائی کٹھن  ثابت ہوسکتاہے،سعید بیگ

کراچی(نیوز رپورٹر) موجودہ تناظر میں مخیر حضرات اپنی حیثیت کے مطابق عوام کی ضروریات کو پوراکرنے کی کوشش کریں کیونکہ کروناکے حوالے سے اگلا مرحلہ انتہائی کٹھن ثابت ہوسکتاہے اور کوئی بعید نہیں کہ عوام کو ایک بار پھر لاک ڈائون کا سامنا کرنا پڑے ، لہٰذا مستحقین کو اتنا راشن ضروردے دیا جائے کہ وہ ان کٹھن مراحل سے باآسانی نبردآزماہوسکیں۔ حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کرے اور غریبوں ومستحقین خصوصاً کم آمدنی والے طبقے کے لئے فوری ریلیف پیکیج کا اعلان کرکے ان تک پہنچ یقینی بنائی جائے۔یہ باتیں پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنی مددآپ کے تحت دس ہزارمستحقین میں تقسیم کے لئے امدادی راشن کی پیکنگ کے موقع پر چیئر مین سعید احمدبیگ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہیں۔

ای پیپر دی نیشن