بھکر(نامہ نگار)یوٹیلیٹی سٹورز پر تمام اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں دستیاب ہیں ان خیالا ت کا اظہار ایریا منیجر یوٹیلیٹی سٹورز فضل الرحمن نے باہمراہ خالد خان نیازی انچارج یوٹیلیٹی سٹور نے کیا انہوں نے بتایا کہ حکومت کے احکامات پر اشیائے خوردونوش لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں رمضان پیکیج کے تحت حکومت کی طرف سے آنیوالی سبسڈی عوام میں صاف شفاف طریقے سے تقسیم کی جارہی ہیں یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کے روز مرہ استعمال کی تمام اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں دستیاب ہیں ۔